شنبه 16/نوامبر/2024

سرکاری سرپرستی میں یہودیوں کے قبلہ اول پر دھاوے

منگل 29-دسمبر-2020

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق کل سوموار کواسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں، یہودی طلباء اور صہیونی انٹیلی جنس حکام  سمیت صبح کے وقت کئی درجن یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔ شام کے اوقات میں مزید یہودی طلباء نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ قابض فوج نے گذشتہ روز مسجد اقصیٰ سے فلسطینی خاتون نمازی اور سماجی کارکن ھنادی الحلوانی کو حراست میں‌ لے لیا۔

پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔  سوموارکو اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔

یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔

یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول میں گھس کر بے حرمتی کرنے کی اشتعال انگیز کارروائی ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب دوسری طرف اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصیٰ کو فلسطینی نمازیوں کے لیے کرونا کی آڑ میں بند کر رکھا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی