اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ صہیونی ریاست میں گذشتہ روز ایک 75 سالہ شخص کرونا کی ویکسین لگائے جانے کے نتیجے میں دم توڑ گیا۔
اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کی رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ 75 سالہ شخص کوامریکی ‘فائزر’ کمپنی کی ویکسین ی گئی جس کے نتیجے میں اس کی حالت بگڑ گئی۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جاں بر نہیں ہوسکا اور دم توڑ گیا۔
اسرائیلی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل حیزی لیوی کا کہنا ہے کہ ایک شخص جو پہلے سے دائمی بیماریوں کا شکار تھا۔ اسے کرونا ویکسین دی گئی مگر اس کی زندگی نہیں بچ سکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ واضح نہیںہوسکا کہ یہ موت کرونا ویکسین لگنے سے ہوئی یا اس کی کوئی اور وجہ ہے تاہم اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ویکسین لگائے جانے کے بعد ایک شخص کی موت کی خبر پورے ملک میںجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس کے ویکسین کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔