چهارشنبه 30/آوریل/2025

کرونا وبا کے پھیلنے کے بعد اسرائیل کی ‘ریمون’ جیل سیل

پیر 28-دسمبر-2020

قابض صہیونی ریاست نے کرونا وبا پھیلنے کے بعد ریمون جیل کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب متعدد قیدیوں اور جیلروں کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔

کلب برائے اسیران کے مطابق ریمون جیل کو وبا کے مزید پھیلائو کے خدشے کے تحت سیل کیا گیا ہے۔ قیدیوں کو ایک دوسرے سے دور رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ متعدد قیدیوں کے ٹیسٹ بھی لیے گئے ہیں۔

کلب برائے اسیران کے مطابق اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر نے ایک نسل پرستانہ بیان میں کہا تھا کہ جیلوں میں قید فلسطینیوں کو کرونا ویکسین نہیں لگائی جائے گی جب کہ یہودی قیدیوں کو ویکسین لگانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ ریمون جیل کے سات وارڈز میں 360 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ روں سال کرونا کی وبا پھیلنے کے بعد اب تک 140 فلسطینی کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔  مجموعی طور پر اسرائیلی زندانوں میں 4400 فلسطینی قید ہیں جن میں 41 خواتین، 170 بچے اور 380 انتظامی قیدی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی