جمعه 15/نوامبر/2024

ٹرمپ کے اقتدار کے آخری ایام میں فلسطین میں ‌یہودی آباد کاری کا طوفان

پیر 28-دسمبر-2020

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے زیرانتظام  سول انتظامیہ کی نام نہاد "سپریم کونسل فار پلاننگ اینڈ کنسٹرکشن” امریکی صدر جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے سے قبل اور ٹرمپ کے آخری ایام میں مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر تعمیراتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عبرانیٹی وی چینل ’11’ نے  رپورٹ میں‌ بتایا ہے کہ یہودی کنسٹرکشن کونسل آبادکاروں کی بستیوں میں تعمیراتی کاموں کو حتمی شکل دینے کے لیے اگلے جمعرات کو  اہم اجلاس منعقد کرے گی۔

یہ پہلا موقع ہے جب قابض حکومت نے بائیڈن کے امریکا میں صدر منتخب ہونے کے بعد مغربی کنارے میں آبادکاری کی منظوری دی ہے۔ "اسرائیل” میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ جو بائیڈن کا عرصہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کی مدت کی طرح ہی ہوسکتا ہے جس میں فلسطین میں‌یہودی آباد کارے کے خلاف امریکی موقف میں سختی آسکتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی