اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وبا کی ایک نئی شکل جو حال ہی میں یورپی ملکوں میں سامنے آئی ہے اسرائیل پہنچ گئی ہے۔ اسرائیل میں کرونا کی نئی شکل کے 10 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل میں ظاہر ہونے والی کرونا کی نئی شکل حال ہی میں برطانیہ میں سامنے آئی تھی۔
اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت صحت کے عہدیدار یارون نیو نے بتایا ہے کہ ملک میں 10 ایسے مریض سامنے آئے ہیں جنہیں کرونا کے نئے اور خطرناک وائرس کا شکار بتایا گیا ہے۔ ان میں سے 9برطانیہ کا سفر کرچکے ہیں جب کہ ایک نے برطانیہ کا سفر نہیں کیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے یہ وبا دوسرے لوگوں کے ذریعے لگی ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ برطانیہ سے واپس آنے والے 600 مشتبہ افراد کے بارے میں کرونا کی نئی بیماری کا شکار ہونے کا شبہ ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل میں ظاہر ہونے والی کرونا کی نئی شکل کے سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔
