فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں رفح کے مقام پر گذشتہ روز دو فلسطینی پانی کے کنوئیں میںگر کر جاںبحق ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق شہری دفاع کے عملے نے جاں بحق ہونے والے دونوں فلسطینیوں کی لاشیں کنوئیں سے نکال ہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری دفاع کے حکام کو بتایا گیا کہ دو فلسطینی مزدور رمضان الشمالی اور ابراہیم النملہ مغربی رفح میں مسجد الرباط کے قریب واقع کنوئیں میںگر کر جاںبحق ہوگئے۔
دونوں مزدوروں کی میتیں غزہ کی پٹی میں یوسف النجار اسپتال منتقل کی گئیں جہاں سے انہیں ان کے لواحقین کے حوالے کیا گیا ہے۔
