اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی حکام نے نسل پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیلوں میں ڈالے گئے فلسطینیوںکو کرونا ویکسین نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ جیلوں میں قید یہودیوں کو کرونا ویکسین لگائی جائے گی۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق داخلی سلامتی کے وزیر امیر اوھانا نے کل ہفتے کے روز ہدایات جاری کی ہیں کہ جیلوں میں قید فلسطینیوں کو کرونا ویکسین نہ دی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین صرف یہودی قیدیوں کو دی جائے گی۔
اسرائیلی وزیر برائے داخلی سلامتی نے کہا ہے کہ کرونا ویکسین صرف حکومت کی منظوری سے دی جائے گی۔ حکومت جس کوچائے گی اسے ویکسین دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوںکو کرونا ویکسین نہیں دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک قیدیوں کو کرونا ویکسین لگانے کی سرکاری سطح پر منظوری نہیں دی جاتی اس وقت تک جیلوں میں قید فلسطینیوں کو ویکسین نہیں لگائی جائے گی۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز فلسطینی محکمہ امور اسیران کے عہدیدار قدری ابو بکر نے بتایا تھا کہ صہیونی حکام نے انہیں بتایا ہے کہ چند روز کے اندر اندر کرونا ویکسین لگائے جانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔
