جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی خاتون اسرائیلی زندان میں مسلسل 48 دن سے تنہائی میں قید

اتوار 27-دسمبر-2020

فلسطینی انسانی حقوق کے کارکنوں اور ذرائع ابلاغ کے مطابق بیت المقدس سے تعلق رکھنے والی ایک سرکردہ فلسطینی سماجی کارکن فدویٰ حمادہ مسلسل 48 دن سے اسرائیلی زندان کی کسی کال کوٹھڑی میں تنہائی میں پابند سلاسل ہیں اور ان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔
مقامی فلسطینی ذرایع نے حمادہ کے خاندان کے حوالے سے بتایا ہےکہ ڈیڑھ ماہ قبل فدویٰ حمادہ کو اسرائیل کی ایک جیل میں قید تنہائی میں‌ڈال دیا گیا تھا۔ اس کے بعد اس کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔
اسیرہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ فدویٰ حمادہ کے حوالے سے بہت زیادی پریشان ہیں۔ اسیرہ کے بچوں، شوہر ، والدین اور یگر اقارب کی رابطہ کرنے کی کوششوں کے باوجود قابض حکام کی طرف سے کچھ نہیں بتایا گیا۔
اسیرہ فدویٰ حمادہ  کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ حمادہ کو گذشتہ نومبر میں الجلمہ جیل میں قید تنہائی میں ڈال دیا تھا۔ یہ اس کی پہلی قید تنہائی نہیں بلکہ وہ پہلے بھی  دو ماہ تک قید تنہائی میں سزا کاٹ چکی ہیں۔
چونتیس سالہ فدویٰ حمادہ جنوبی بیت المقدس کے علاقے الصور سے تعلق رکھتی ہیں۔ انہیں اسرائیلی فوج نے 12 اگست 2017ء کو حراست میں لیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی