چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی قبلہ اول کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط تر بنائیں: امام مسجد اقصیٰ

ہفتہ 26-دسمبر-2020

قابض صہیونی ریاست کی طرف سے کرونا وائرس کی آڑ میں مسجد اقصیٰ‌میں نماز کی ادائی پرعاید کی گئی پابندیوں کے باعث کل جمعہ کو ہزاروں فلسطینی مسجد میں نماز جمعہ کے لیے پہنچنے سے محروم رہے جب کہ  بڑی تعداد میں فلسطینیوں نے قبلہ اول میں نماز جمعہ ادا کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز صہیونی فوج  نے علی الصباح ہی یہودی مذہبی تہواروں اور کرونا کی آڑ میں فلسطینیوں کے قبلہ اول میں داخلے پرپابندی عاید کردی تھی۔

خیال رہے کہ  صہیونی حکام نے مسجد اقصیٰ میں کرونا کی آڑ میں نماز کی ادائی پرپابندیاں عاید کر رکھی ہیں۔

تاہم دوسری طرف یہودی شرپسندوں کو قبلہ اول میں تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائی کی نہ صرف اجازت ہے بلکہ یہودی آباد کاروں کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی بھی حاصل ہے۔

درایں اثنا مسجد اقصیٰ‌ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین الشیخ محمد سلیم نے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں وحدت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ قبلہ اول کےدفاع کے لیے مسجد اقصیٰ میں حاضری یقینی بنانے کی کوشش کریں۔

انہوں‌نے کہا کہ قبلہ اول کے دفاع کے لیے فلسطینیوں کا اپنی صفوں میں اتحاد ناگزیر ہے۔ فلسطینی ایسی کسی آزمائش سے کود کو بچائیں جس کےنتیجے میں فلسطینیوں کی صفوں میں دراڑ پیدا ہو۔ انہوں‌ نے فلسطینی عوام پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کےساتھ اپنا تعلق مضبوط بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو قبلہ اول کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کرکے اپنی عزت ووقار میں اضافہ کریں۔

مختصر لنک:

کاپی