فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے شدید بمباری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں اب تک کم سے کم دو فلسطینیوں کے زخمی ہونے اور بڑی تعداد میں املاک کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ کی التفاح کالونی میں ایک مزاحمتی مرکز کے قریب 5 میزائل داغے جس کے نتیجے میں دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں بڑی تعداد میںاملاک کو نقصان پہنچا ہے جب کہ علاقے میں بجلی معطل ہوگئی ہے۔
بمباری سے غزہ کی پٹی میں ‘الدرہ’ اسپتال کو کے چلڈرن وارڈ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ بمباری سے غزہ کی پٹی میں التفاح کلب گرائونڈ اور کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔