فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سینیر رہ نما کو حراست میں لے لیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عباس ملیشیا نے جماعت کے 55 سالہ رہ نما الشیخ عدنان الحصری کو طولکرم کیمپ سے گرفتار کیا۔
الحصری کے اہل خانہ نے بتایا کہ عباس ملیشیا کے عناصر نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر میں توڑ پھوڑ کے بعد الشیخ عدنان الحصری کو حراست میں لے لیا۔
خیال رہے کہ الحصری طولکرم میں حماس کے سینیر رہ نما ہیں اور وہ 12 سال تک اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔