جمعه 15/نوامبر/2024

مراکش کا اسرائیل سے معاہدہ فلسطینیوں سے غداری ہے: القدس انٹرنیشنل

جمعہ 25-دسمبر-2020

بین الاقوامی القدس انٹرنیشنل فائویڈیشن نے کہا ہے کہ مراکش کا اسرائیل کے ساتھ نام نہاد امن معاہدہ شرمناک اور فلسطینی قوم کے ساتھ غداری کے مترادف ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بیروت میں قائم القدس فائونڈیشن کے ہیڈ کوارٹر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مراکش نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا اعلان کر کے فلسطینی قوم کے ساتھ غداری کی ہے۔ یہ فیصلہ فلسطینیوں کے لیے اپنا خون دینے اور قربانیاں پیش کرنے والی مراکشی قوم کی سوچ کی عکاسی نہیں۔ مراکشی حکومت اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا فیصلہ واپس لے۔

بیان میں مراکشی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے القدس انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ مراکش نے اسرائیل کو تسلیم کرکے نام نہاد دوستی کے گڑھے میں خود کو گرا دیا ہے۔ مراکش کا یہ فیصلہ شرمناک اور فلسطینی قوم کے ساتھ غداری کے مترادف ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں مراکش کی حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے  صہیونی ریاست کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی