فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں قید ایک فلسطینی رہ نما 56 سالہ سابق اسیر محسن شریم کو مسلسل 8 روز تک پابند سلاسل رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا۔ محسن شریم کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ سے ہے۔
خیال رہے کہ محسن شریم کو گذشتہ منگل کو ایک حراست مرکز میں طلب کرنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔
گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا اور 15 روز کے لیے پابند سلاسل کردیا گیا تاہم فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموںکی طرف سے عباس ملیشیا پر کڑی تنقید کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔
حماس رہ نما الحاج خالد نے محسن شریم ک گرفتاری کو عباس ملیشیا کی جانب سے شرمناک حرکت قرار یا تھا۔