جمعه 15/نوامبر/2024

پاکستان اور ایران کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار نہ کرنے کا اعلان

جمعرات 24-دسمبر-2020

اسلامی جمہوریہ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے اصولی موقف کا اعادہ کیا گیا ہے۔ دونوں مسلمان ممالک ‌نے کہا ہے کہ ان کا اسرائیل کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں۔ پاکستان اور ایران اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائیں گے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق پاکستان کی سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سینٹر مشاہد حسین سید نے ‘پارلیمانی گروپ برائے القدس’ کے زیر اہتمام منعقدہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ ان کا ملک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔ 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی خارجہ اور سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ عباس گولرو نے کہا کہ ان کا ملک اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کی دوستی کی تجاوز کو مسترد کرتا ہے۔

اجلاس سے خطاب میں مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے حوالے سے پاکستان کا موقف اصولی اور ٹھوس ہے۔ ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا چاہے عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کر بھی لیں مگر اس کے باوجود پاکستان فلسطینی قوم اور قضیہ فلسطینی کی حمایت اور اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے اپنے فیصلے پرقائم رہے گا۔

مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کے حوالے سے غلط پالیسی اپنائی۔ نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن ٹرمپ کی غلطیوں کی اصلاح کریں‌۔

اس موقعے پرخطاب کرتے ہوئے ایرانی عہدیدار عباس گولرو نے کہا کہ ایران فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کا پابند ہے۔ ہم کسی دبائو یا بلیک میلنگ کا شکار نہیں ہوں‌گے۔

مختصر لنک:

کاپی