چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی دہشت گردی کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمت سے اسرائیل خائف

جمعرات 24-دسمبر-2020

فلسطین کے علاقے غرب اردن میں یہودی آباد کاروں کے روز مرہ کی بنیاد پر نہتے فلسطینیوں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے جواب میں ممکنہ فلسطینی رد عمل اور مزاحمت سے اسرائیلی دفاعی اور سیاسی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

عبرانی نیوز ویب سائٹ ‘وللا’ کی طرف سے جاری کردہ  ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن میں ‘تدفیع الثمن’ نامی ایک یہودی گروپ کی طرف سے فلسطینیوں کی جان ومال پر ہونے والے حملے دفاعی اور سیکیورٹی حلقوں کے لیے تشویش اور پریشانی کا باعث ہیں۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل کے مطابق حالیہ ہفتوں کے دوران یہودی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں کی جان ومال پر ہونے والے حملوں ‌کے بعد خدشہ ہے کہ فلسطینیوں میں‌ ایک بڑی اور وسیع تحریک اٹھ سکتی ہے۔

ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں کے حملوں کے جواب اور ممکنہ رد عمل کے پیش نظر اسرائیلی پولیس اور فوج کو فلسطینی علاقوں کے اطراف میں الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی پولیس کی چوکیوں اور دیگر مقامات پر سیکیورٹی کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ تین ایام میں اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ غرب اردن کے شمال میں ایک فلسطینی شہری کو شہید کئے جانے اور یہودی آبا دکاروں کی طرف سے فلسطینیوں ‌پر حملوں کے جواب میں فلسطینی عوام میں سخت غم وغصے کی لہر پائی جا رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی