اسرائیلی جیل فورس نے بدھ کی شام ایشل جیل میں موجود فلسطینی قیدیوں کی بیرکوں پر حملہ کیا اور تلاشی لی۔
باخبر ذرائع کے مطابق یاماز اور درور یونٹوں کی فورسز نے جیل کے سیکشن 10 پر ہلہ بولا اور موباءل فونز تلاش کرنے کے لئے اس کے کمرے میں گھس گئے۔
جلد ہی تلاشی کی مہم کے دوران سیل فون ملنے کے الزامات کے تحت جیل کے اس حصے کو بند کردیا گیا۔
رواں سال کے آغاز سے ہی اسرائیلی جیل سروس نے اپنی جیلوں میں خاص طور پر عوفر اور نقب جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کے خلاف اپنی جابرانہ کارواءیوں کو بڑھا دیا ہے۔
اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کو ان کے اہل خانہ سے فون پر بات کرنے سے روک دیا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے رشتہ داروں سے بات کرنے کے لئے اسمگل شدہ سیل فون استعمال کرنے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔