شدت پسند یہودی آباد کاروں کے جتھوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہریوں اور ان کی گاڑیوں پر حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق صوبہ رم اللہ کے شمال میں سنجل گاؤں کے قریب مرکزی سڑک پر آباد کاروں کے ایک گروہ نے گزرتی ہوءی فلسطینی کاروں پر پتھراؤ کیا۔
اسی طرح کے پتھراو کا ایک اور واقعہ اللبان الشرقية گاوں کے قریب ودعلی کے علاقے میں پیش آیا۔
مرکزی مقبوضہ بیت المقدس میں متعدد صہیونی آبادکار مختلف علاقوں میں پھیل گءے اور مقامی رہاءشیوں کی کاروں کو حملوں کا نشانہ بنایا۔
آبادکاروں نے نابلس کے جنوب میں جالود گاوں پر بھی ہلہ بولا اور گھروں پر حملہ کیا۔
اس سے پہلے نابلس کے جنوب میں عورتا قصبے میں غیر قانونی آبادکار بستی إيتامار سے تعلق رکھنے والے چند صہیونی آبادکاروں نے وسیع فلسطینی زمین کو ضبط کر کے ہموار کرنا شروع کر دیا ۔
گذشتہ دو دنوں میں مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں اور مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں اور انکی املاک کے خلاف صہیونی آبادکاروں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے ۔