جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی آباد کار نے فلسطینی نوجوان کو گاڑی تلے روند ڈالا

بدھ 23-دسمبر-2020

گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ‘آصفر’ نامی ایک یہودی کالونی کے قریب یہودی آبادکار نے اپنی گاڑی کی ٹکر سے ایک فلسطینی شہری کو کچل ڈالا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق 32 سالہ فلسطینی صبحی محمد عبدالفتاح شلالدہ کو سڑک پر چلتے ہوئے ٹکر مار کر زخمی کر دیا گیا۔ زخمی فلسطینی نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شلالدہ کو گہری چوٹیں آئی ‌ہیں‌۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی آبادکار فلسطینی شہری کو گاڑی تلے روند کر فرار ہوگیا۔ اسے زخمی حالت میں فلسطینی ہلال احمر کی طرف سے فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور اس کے بعد اسے اٹھا کر اسپتال منتقل کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی