پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے خفیہ روابطہ نہیں ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ پاکستان قضیہ فلسطین کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اسرائیل کے درمیان خفیہ روابط کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ پاکستان نے کوئی خفیہ وفد تل ابیب نہیں بھیجا۔
وزیر خارجہ نے یہ بات متحدہ عرب امارات کے دورے کے ایک روز بعد ایک پریس کانفرنس میں کہی۔
خیال رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے کے دوران اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات معمول پرلانے کی کوششوں کے ضمن میں یہ خبریں بھی آئی ہیں کہ پاکستان نے بھی اپنا ایک وفد اسرائیل بھیجا ہے۔