شنبه 16/نوامبر/2024

مسلسل 20 سال کے تعطل کے بعد مراکش اوراسرائیل میں فضائی سروس بحال

منگل 22-دسمبر-2020

اسرائیلی اور مراکش کے درمیان تعلقات معمول پرلانے کے اعلان کے بعد دونوں ملکوں میں آج 22 دسمبر سے فضائی سروس کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں سب سےپہلے اسرائیل سے العال فضائی کمپنی کا طیارہ رباط کے لیے روانہ ہوا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی کمپنی ‘العال’ کیہ طرف سے اتوار کے روز جاری ایک بیان میں‌کہا گیا تھا کہ اسرائیلی فضائی کمپنی کی پرواز آج منگل کو’ایل اوائی 555′ چھ گھنٹے کا فضائی سفر طے کرکے رباط پہنچے گی جو دونوں ملکوں کےدرمیان تعلقات معمول پرلانے کےبعد پہلی براہ راست پرواز ہوگی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مراکش اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پرلانے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد دونوں‌ملکوں‌کی قیادت امریکا کی میزبانی میں سفارتی تعلقات کے قیام کا معاہدہ کرے گی۔

امریکی انتظامیہ کے ایک سینیر عہدیدار نے گذشتہ ہفتے انکشاف کیا تھا کہ وہائٹ ہاؤس کے مشیر جیرڈ کشنر ایک امریکی وفد کےہمراہ اسرائیل اور مراکش کا دورہ کریں ‌گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وفد اسرائیلی وفد کو ساتھ لے کر مراکش جائے گا جہاں مراکشی اور اسرائیلی حکام براہ راست بات چیت کریں ‌گے۔

 

مختصر لنک:

کاپی