چهارشنبه 30/آوریل/2025

صہیونی آبادکاروں کے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں وسیع حملے

منگل 22-دسمبر-2020

 شدت پسند یہودی آباد کاروں کے جتھوں کا  صہیونی  فوج اور پولیس کی مدد سے  مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہریوں اور ان کی املاک پر حملوں میں اضافہ ۔

مقامی ذرائع کے مطابق آباد کاروں کے ایک گروہ نے رام اللہ کے مشرق میں  بیتین گاؤں کے نواح میں گھروں پر حملہ کیا لیکن مقامی رہائشیوں نے ان کا مقابلہ کیا اور انہیں روک دیا۔

آباد کاروں کے ایک اور گروپ نے رام اللہ صوبے  میں البرقع گاوں میں گھروں اور کاروں پر بھی حملہ کیا۔ حملے کے دوران شہریوں کے زخمی ہونے یا گھروں کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دریں اثنا  آبادکاروں نے شمالی رام اللہ میں المغیر گاؤں میں فلسطینیوں کے گھروں اور قریبی گاؤں کفر مالک میں دیگر مکانات کے ساتھ ساتھ رام اللہ – نابلس روڈ پر سفر کرنے والی کاروں پر بھی حملہ کیا۔

الخلیل میں  ایک بچہ اور ایک نوجوان زخمی ہوگئے جب کریات اربع کی غیر قانونی آباد کار بستی سے تعلق رکھنے والے صہیونی آبادکاروں نے شہر کے مشرق میں فلسطینیوں کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔

زخمی شہریوں کی شناخت 13 سالہ محمود آیت اللہ اور 33 سالہ محمد زیاد کے نام سے ہوئی ہے ان  دونوں کا تعلق الخلیل کے قصبہ اذنا سے ہے۔

بیت المقدس میں  جناتا شہر کے قریب سڑک پر سفر کرنے والی فلسطینی کاروں پر بھی آباد کاروں کے  پتھراؤ کے حملے کا انکشاف ہوا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ تکویا کی غیرقانونی آباد کار بستی  سے تعلق رکھنے والے صہیونی آبادکاروں نے صہیونی فوجیوں کی مدد سے مغربی کنارے کے جنوب کو اس کے شمال سے ملانے والی سڑک سے گزرنے والی کاروں پ پتھراو کیا۔

پتھراو میں کسی قسم کے جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

آباد کاروں کے ایک اور گروپ کو غوش عتصمون بستی بلاک کے قریب روڈ جنکشن پر دیکھا گیا ، بظاہر وہ فلسطینیوں کے خلاف حملےکا ارادہ رکھتے تھے۔

نابلس میں  جنوبی نابلس کے ہووارہ قصبے سے تعلق رکھنے والے فلسطینی شہریوں نے اپنے گھروں اقور املاک  پر آباد کاروں کے ایک گروہ کے  حملے کو پسپا کردیا اور بعد میں آباد کاروں کو تحفظ فراہم کرنے والے اسرائیلی  فوجیوں کے ساتھ جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔

مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں  پرانے شہر کے شمال میں ،شیخ جرح کے پڑوس میں متعدد آباد کاروں نے گھروں اور کاروں پر حملہ کیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ درجنوں آباد کاری نے علاقے میں دھاوا بول دیا اور گھروں اور کاروں پر پتھراؤ کیا اور شہریوں پر حملہ کیا۔

آباد کاروں نے  مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس  کے دیگر علاقوں میں بھی حملے کیے۔

مختصر لنک:

کاپی