مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے مغرب میں میں پیر کی شام تین فلسطینی شہری اس وقت زخمی ہوگءے جب شدت پسند یہودی آباد کاروں نے ان کی گاڑیوں پر حملہ کیا۔
مقامی عہدیدار غسان دغلس نے بتایا کہ غیر قانونی آبادکار بستی شافی شومرون سے تعلق رکھنے والے متعدد آبادکار نابلس اور طولکرم کے درمیان سڑک پر طنیب کے سنگم کے قریب اکٹھے ہوءے اور گزرتی کاروں پر پتھراو کیا۔
دغلس نے مزید کہا کہ پتھراو سے تین فلسطینی زخمی ہو گءے اور متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔