اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل 140 فلسطینی کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں مگر انہیں کسی قسم کی طبی معاونت حاصل نہیں ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کے شعبہ اطلاعات کی سربراہ حسن عبد ربہ نے بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں 140 فلسطینی قیدی کووڈ 19 کا شکار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے النقب جیل کے وارڈ 18 کو سیل کر دیا ہے۔ قبل ازیں اس وارڈ میں قید جنین سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی احم ابو سریہ کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔
عبد ربہ نے مزید کہا کہ فلسطینی قیدیوں کو وبا سے بچانے کی ذمہ داری جہاں صہیونی ریاست پرعاید ہوتی ہے، وہیں عالمی برادری بھی اس کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ وبا کا شکار تمام فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے تاکہ ان کی مناسب طریقے سے ان کے گھروں میں یکھ بحال کی جا سکے۔