اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس نے کوڈ 19 کی ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق سب سے پہلے اسرائیل میں کرونا ویکسین طبی عملے، صحت کے شعبے میں کام کرنے والے افراد اور 60 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو دی جا رہی ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی ریاست میں طبی عملے کے رجسٹرڈ ارکان کی تعداد ایک لاکھ افراد پر مشتمل ہے۔ انہیں مریضوں کے لیے قائم کردہ فنڈ، اسپتالوں اور ویکسی نیشن مراکز کے ذریعے ویکسین فراہم کی جائے گی۔
خیال رہے کہ اسرائیل میں گذشتہ 10 ماہ کے دوران کرونا کے مریضوں کی تعداد تین لاکھ 37 ہزار 886 ہوگئی ہے۔