عبرانی میڈیا نے کہا ہے کہ اسرائیل میں منشیات فروشوں اور جرائم کی تنظیموں نے اپنے کاروبار متحدہ عرب امارات میں منتقل کرنا شروع کر دیے ہیں۔
اسرائیلی چینل 12 کی ایک رپورٹ کے مطابق مجرموں کے خاندانوں اور اسرائیلی جسم فروشی اور منشیات کے کاروبار کرنے والوں نے امارت کے شہر دبئی میں اپنے اڈے بنانا شروع کردیے ہیں۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی مجرموں نے اپنا راستہ وہاں بنا لیا ہے۔
چینل نے بتایا کہ گروہوں نے اپنا کام مشرقی یورپ سے نئے ہاٹ زون "دبئی” میں منتقل کردیا ہے۔
اسرائیلی جرائم پیشہ عناصر اپنے یورپی پاسپورٹ لے کر منشیات اور جسم فروشی کا کاروبار کرنے دبئی گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کے معاہدے ایک نیا اضافہ ہے۔
اس سے قبل ایک سینیر اسرائیلی افسر نے انکشاف کیا تھا کہ اسرائیلی جرائم پیشہ تنظیموں نے حال ہی میں دبئی میں منشیات ، ریل اسٹیٹ ، خوراک ، ہوٹلوں اور منی لانڈرنگ کی اسمگلنگ کاکام کرنا شروع کیا ہے۔
افسر نے وضاحت کی کہ یہ تنظیمیں ایجنٹوں کے ذریعہ کام کرتی ہیں جو انہیں امارات بھیجتے ہیں یا ان تنظیموں کے رہ نما معاہدوں پر راضی ہونے اور پھر واپس آنے کے لئے وہاں سفر کرتے ہیں۔
اسرائیلی پولیس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ تقریب ایک ماہ قبل اشدود کی بندرگاہ پر 750 کلوگرام کوکین کی کھیپ پکڑی گئی تھی جو متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے اسرائیلی جرائم پیشہ عناصر کی طرف سے بھیجی گئی تھی۔