جنوبی نابلس کے حوارہ قصبے کے قریب انتہا پسند یہودی آباد کاروں کے حملے میں ایک فلسطینی شہری زخمی ہو گیا۔
مقامی عہدیدار غسان دغلس نے کہا کہ صہیونی آبادکاروں نے قصبے کے قریب علاقے میں صہیونی فوجیوں کی موجودگی میں ناصر سمارہ پر وحشیانہ تشدد کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سمارہ کو مختلف جگہوں پر چوٹیں آءیں اور حوارہ میں ایمرجنسی مرکز میں طبی امداد مہیا کی گءی۔