قابض صہیونی حکام نے ایک فلسطینی طالب علم کو مسلسل 10 ماہ تک پابند سلاسل رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی طالب علم احمد فرح فلسطین کی بیرزیت یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔
انہیں 10 ماہ قبل اسرائیلی فوج نے گرفتار کرکے جییل میں ڈالا۔ اس پر اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے طلبا ونگ سے تعلق کا الزام عاید کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ اس نے حماس کے پرچم لہرائے اور حماس کے حق میں نعرے بازی کی تھی۔
خیال رہے کہ احمد فرح بیرزیت یونیورسٹی میں طلبا یونین کے سیکرٹری جنرل ہیں۔ انہیں گذشتہ مارچ میں گرفتار کیا گیا اور گرفتاری کے بعد اسے عوفر جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔
گرفتاری کے تین ہفتے اور اسرائیلی عدالت نے احمد کو چھ ماہ انتظامی قید میں ڈال دیا تھا۔ احمد فرح کی یہ پہلی گرفتاری نہیں۔ وہ اس سے قبل بھی کئی بار گرفتار کیے جا چکے ہیں۔