اسرائیلی ریاست میں کرونا کے مزید 18 مریض ہلاک ہوگئے جب کہ 2862 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید 18 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 22 ہوگئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست میں کرونا کے یومیہ نئے کیسز کا تناسب 2500 سے بڑھ گیا ہے جس کے بعد صہیونی حکومت نے وبا کی روک تھام کے لیے مزید لاک ڈائون اور بعض شعبوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت صحت کی طرف سے اسرائیلیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ وبا سے بچنے کے لیے حکومت کے وضع کردہ ‘ایس او پیز’ پرعمل درآمد کریں۔
خیال رہے کہ اسرائیل میں کرونا وبا پھیلنے کے بعد اب تک 3 لاکھ 62 ہزار 853 افراد اس کا شکار ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 381 کی حالت خطرے میں ہے جب کہ 138 وینٹی لیٹر پرمصنوعی آکسیجن کے ذریعے زندہ ہیں۔