سه شنبه 18/مارس/2025

حماس نے مسلم امہ کی سربلندی کے پروگرام کا پرچم اٹھا رکھا ہے

جمعہ 18-دسمبر-2020

لبنان کی مذہبی سیاسی جماعت ‘جماعت اسلامی’ نے اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے 33 ویں یوم تاسیس پر جماعت کی قیادت کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے حماس کی فلسطینی قوم اور مسلم امہ کے لیے دی جانے والی قربانیوں پرجماعت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جماعت اسلامی لبنان کا کہنا ہے کہ حماس مسلم امہ کی سربلندی کے پروگرام کو آگے بڑھا رہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے یوم تاسیس کے موقع پرجاری ایک بیان میں لبنان کی جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ حماس کی قیادت اور کارکنوں نے مسلم امہ کی طرف سے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جس کے نتیجے میں مسلم امہ کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ حماس نے قابض اسرائیلی ریاست پر خوف طاری کرکے مسلم امہ کی بھاری خدمت انجام دی ہے۔

لبنان میں‌جماعت اسلامی کے امیر بسام حمود نے حماس کی قیادت کو جماعت کے 33 ویں یوم تاسیس پر مبارک باد پیش کی ہے۔

انہوں‌نے کہا کہ حماس نے ایک ایسے پروگرام پرکام شروع کیا ہے جس نے مسلم امہ کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ حماس نے قابض دشمن پر خوف اور رعب تاری کرکے اس کے نام نہاد طاقت کے گھمنڈ کوخاک میں ملا دیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی