جمعه 15/نوامبر/2024

دو ہفتوں کے دوران 50 ہزار صہیونیوں نے امارات کا سیاحتی سفر کیا: اخبار

بدھ 16-دسمبر-2020

 امریکی اخبار ‘واشنگٹن پوسٹ’ کی جانب سے شائع کی گئی ایک رپورٹ میں ‌کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے معاہدے اور دونوں ملکوں‌ کے درمیان تجارتی روابط کی بحالی کے دو ہفتوں کے دوران 50 ہزار صہیونیوں نے امارات کا سیاحتی سفر کیا ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ میں‌ کہا گیا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کےدوران امارات بالخصوص دبئی کے بازاروں میں خوب رونقیں لگیں۔ اماراتی بازاروں میں پہلی بار بڑے پیمانے پر عبرانی بولنے والے گاہک آئے۔ اسرائیلیوں کی بڑی تعداد کو دبئی کے شاپنگ مالز اور ساحل پر دیکھا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں کرونا کی وبا کے باوجود 50 ہزار سیاحوں نے امارات کا دورہ کیا اور کرونا کی وبا کے دوران سفری پابندیوں کو بھی نظرانداز کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کو توقع ہے کہ آئندہ 8 روز کے یہودیوں کے مذہبی تہوار’ عید انوار’ کے موقعے پر 70 ہزار یہودی امارات کا دورہ کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو امارات کے برج الخلیفہ پر یہودیوں کے مذہبی تہوار عید حانوکا کے موقع پر روشنیوں سے چراغاں ‌کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد دونوں ملکوں کےدرمیان دو طرفہ تعاون کے کئی شعبوں میں تعلقات قائم ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی