قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں تلاشی کے دوران ایک بزرگ فلسطینی خاتون کو گرفتار کرلیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی خاتون کی گرفتاری جنوبی الخلیل کے علاقے یطا سے عمل میں لائی گئی۔
فلسطینی رابطہ کمیٹی کے رکن فواد العمور نے بتایا کہ قابض صہیونی فوج نے ایک بزرگ فلسطینی خاتون اسیر بکر النجار کی ہمشیرہ وضحہ خلیل النجار کو گرفتار کرلیا۔ خیال رہے کہ بزرگ فلسطینی خاتون کا ایک بھائی بکر النجار کئی بار عمر قید کی سزا کے تحت اسرائیلی جیل میں قید ہے۔
اس وقت اسرائیلی زندانوں میں 42 فلسطینی خواتین پابند سلاسل ہیں۔