منگل کے روز امریکی انتظامیہ کے ایک اعلی عہدے دار نے انکشاف کیا کہ وائٹ ہاؤس کے مشیر جیرڈ کشنر اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ آئندہ ہفتے اسرائیل اور مراکش دورہ کریں گے۔
امریکی وفد ایک ایسے وقت میں افریقا اور مشرق وسطیٰ کا دورہ کررہا ہے جب حال ہی میں رباط اور تل ابیب کے مابین امن معاہدے کا اعلان کیا گیا تھا۔ امریکی وفد اسی معاہدے کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں ملکوں کی قیادت سے بات چیت کرے گا۔ ذرائع نے کہا کہ امریکی وفد تل ابیب پہنچ کر وہاں سے اسرائیلی عہدیداروں کو اپنے ساتھ لےکر مراکش روانہ ہوگیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان یہ اپنی نوعیت کا پہلا فضائی کمرشل سفر ہوگا۔
اس دورے میں جیرڈ کشنر کے ہمراہ امریکا کے مشرق وسطی کے مندوب ایوی برکوویٹز اور یو ایس فاؤنڈیشن برائے بین الاقوامی ترقی کے سربراہ ایڈم بوہلر پیر کو اسرائیل پہنچیں گے۔
عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ یروشلم میں امریکی وفد اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے بات چیت کرے گا۔