چهارشنبه 30/آوریل/2025

محمود عباس دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے

منگل 15-دسمبر-2020

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود دو روزہ سرکاری دورے پر گذشتہ روز قطر پہنچ گئے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق محمود عباس دوحا کے دورے کے دوران امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے بھی ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی سیاسی صورت حال، فلسطین کی تازہ ترین صورت حال اور اسرائیلی ریاست کی طرف سے فلسطین پر قبضے کو مستحکم کرنے کی کارروائیوں پر تبادلہ خیال  کریں گے۔

محمود عباس کے اس دورے میں فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی، تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور شہری امور کے وزیر حسین الشیخ اور فلسطینی انٹیلی جنس چیف میجر جنرل ماجد فرج شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی