چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کرونا کے شبے میں قرنطینہ منتقل

منگل 15-دسمبر-2020

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کرونا کا شکار ایک شخص سے ملاقات کے بعد احتیاطی طورپر آئندہ جمعہ تک قرنطینہ منتقل ہوگئے ہیں۔

نیتن یاھو کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے دو روز قبل ایک ایسے شخص سے ملاقات کی تھی جس کی کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔

عبرانی نیوز ویب سائٹ کے مطابق نیتن یاھو نے لیکوڈ پارٹی کے ایک عہدیدار سے ملاقات کی تھی جس کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔ اس ملاقات کے بعد وہ آئندہ جمعہ تک نیتن یاھو نے خود ساختہ تنہائی اختیار کرلی ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ روز نیتن یاھو کاطبی معائنہ کیا گیا تھا تاہم ان کے کرونا کا شکار ہونے کی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔

 

مختصر لنک:

کاپی