اسرائیل کی ایک فوجی عدالت کی طرف سے فلسطینی پارلیمنٹ کے ایک منتخب رکن احمد عطون کو بلا جواز چار ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ ان کی انتظامی قید کی دوسری سزا سزا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوجی عدالت سے احمد عطون کو 26 اگست 2020ء کو حراست میں لیا گیا تھا۔
احمد عطون سینیر فلسطینی سیاست دان ہیں جنہیں صہیونی ریاست نے 15 سال تک مختلف ادوار میں پابند سلاسل رکھا ہے۔ وہ اس وقت عوفر جیل میں قید ہیں۔
احمد عطون پیرانہ سالی کے باعث بلند فشار خون، کمرمیں تکلیف اور جگر میں پتھری جیسےعوارض کا شکار ہیں۔
احمد عطون کو اسرائیلی ریاست نے سنہ 2006ء میں حماس کے ٹکٹ پررکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد بیت المقدس سے نکال دیا تھا۔