جمعه 15/نوامبر/2024

آنکھوں میں ظاہر ہونے والی تین نشانیاں کرونا کی علامت ہوسکتی ہیں:ماہرین

پیر 14-دسمبر-2020

ایک حالیہ تحقیق میں پتا چلا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی آنکھوں میں 3 علامات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اگر یہ علامتی ظاہر ہوں تو "کوویڈ ۔19” کا خدشہ ہوسکتا ہے۔

یہ مطالعہ برطانیہ میں انجلیا رسکن یونیورسٹی کے محققین کے ذریعہ کیا گیا تھا۔اس میں "کوویڈ -19” تشخیص شدہ 83 افراد شامل تھے اور یہ جریدے "بی ایم جے اوپن اوپتھلمولوجی” میں شائع ہواہے۔ محققین اس نتیجے تک پہنچے کہ اگر آنکھ میں تین علامتی ظاہر ہوں‌ تو وہ کرونا کی وبا کا شکار ہوسکتے ہیں۔

اس تحقیق کے دوران تین نتائج سامنے آئے۔1- فوٹو فوبیا  جس کے شکار افراد کی تعداد 18 فی صد تھی۔ دوسری علامت آنکھوں کی انفکیشن جس کا تناسب 16 فی صد تھا۔ تیسری علامت آنکھوں کی خارش ہے جس کے 17 فیصد مریض سامنے آئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا کا شکار ہونے والے 81 فی صد مریضوں میں مذکورہ علامات میں سے کوئی ایک یا ساری علامتیں پائی جاتی ہیں۔ ان کے ساتھ ساتھ مریضوں کو خشک کھانسی 66 فی صد، بخار 76 فی صد، تھکاوٹ 90  کے ساتھ  80 فی صد نے بتایا کہ آنکھوں کی علامات دو ہفتے تک موجود رہیں۔

مندرجہ ذیل خاکے میں کرونا وائرس کی 9 نمایاں علامات دکھائی گئی ہیں۔

مُحققین نے بتایا کہ آنکھوں کی علامتوں کی بہت سی علامتی ہیں جو وسیع پیمانے پر پھیلاؤ کو ظاہر کرتی ہیں۔ تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ اسپتال میں داخلے کے بعد دیگر  زیادہ شدید علامات کی موجودگی میں آنکھوں کے علامات کو مدنظر نہیں رکھا گیا تھا۔

محققین نے بتایا کہ "کوویڈ ۔19” والے 56 مریضوں پر کی جانے والی ایک پچھلی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 15 افراد میں 27 فی صد میں آنکھوں کی علامات ہیں جن میں آنکھوں میں سوجن، خارش ، جسمانی احساس ، ہائپیریا جیسی علامتیں عام ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی