جمعه 09/می/2025

فلسطین میں کرونا سے 33 اموات، 1845 نئے کیسز کی تصدیق

پیر 14-دسمبر-2020

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 33 مریض دم توڑ گئے جب کہ 1845 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا ہے۔

خاتون وزیرصحت می کیلہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 4469 مریضوں کے ٹیسٹ لیے گئے تھے جن میں سے 1945 کے نتائج مثبت سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں ‌کے دوران رام اللہ البیرہ میں 3، نابلس میں 2، جنین میں 4، بیت لحم میں 2، طولکرم میں 3، القدس میں 1، الخلیل میں 2،غزہ میں 13 اور القدس میں تین مریض دم توڑ گئے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران الخلیل میں کرونا کے 134م جنین میں263، نابلس میں 165، طولکرم میں 56، رام اللہ البیرہ میں 144، سلفیت میں 43، قلقیلیہ میں 23، طوباس میں 33،بیت لحم میں 45، القدس کے نواح میں 60،اریحا میں 6، غزہ میں 505 اور القدس شہر میں 368 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی