امریکی حکومت کے با خبر ذریعے نے بتایا ہےکہ امریکی حکومت نے افریقی عرب ملک مراکش کے ساتھ دفاعی ڈیل کے تحت رباط کو ڈرون طیارے فراہم کرنے پر غور شروع کیا ہے۔
خبر رساں ادارے’رائیٹرز’ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں امریکی حکام کا کہنا ہے کہ عن قریب امریکی حکومت ‘ایم کیو9 بی’ نامی ڈرون طیارے مراکش کو فراہم کرے گی۔
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گذشتہ جمعرات کو مراکش کی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مراکش کے ساتھ دفاعی ڈیل کے تحت چار جدید ترین ڈرون طیارے فراہم کرنا ہے۔ تاہم اس ڈیل کی مزید تفصیل سامنے نہیں آئی،خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان کی کوششوں سے مراکش نے اسرائیل کے ساتھ مکمل طور پر سفارتی تعلقات کے قیام پراتفاق کیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مراکش کو جدید ترین ڈرون طیارے فروخت کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔