جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل: شاباک کے افسران کے اجتماعی استعفوں کی دھمکی

جمعہ 11-دسمبر-2020

اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کے داخلی سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس ‘شاباک’ کے کئی افسران نے ‘میئربن شبات’ کو ادارے کا سربراہ مقرر کیے جانے کے اعلان پر بہ طور احتجاج اجتماعی طور پر استعفے دینے کی دھمکی دی ہے۔

عبرانی ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ‘شاباک’ کے کئی افسران نے ‘میئربن شبات’ کو ادارے کا چیئرمین مقرر کیے جانے سے متعلق تجویز پر سخت اعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ بن شبات پیشہ وارانہ طورپر ادارے کی قیادت کا اہل نہیں ہے۔ اسے اس شاباک کا چیئرمین مقرر کرنا ادارے اور اسرائیل کو خطرات سے دوچار کرنا ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شاباک کے کئی عہدیداروں نے استعفے کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ وہ بن شبات کو ادارے کا سربراہ بننے کو تسلیم نہیں کرتے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے بن شبات کو شاباک کا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

استعفے کی دھمکی دینے والے افسران کا کہنا ہے کہ میئر شبات ذاتی ، سیاسی اور انٹیلی جنس سروسز کے حوالے سے نا اہل ہے۔

مختصر لنک:

کاپی