شنبه 16/نوامبر/2024

مصر کے اعلیٰ اختیاراتی سیکیورٹی وفد کا دورہ غزہ

جمعہ 11-دسمبر-2020

 مصر کا ایک اعلیٰ سیکیورٹی وفد  فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے دورے پر آیا اور جہاں اس نے اسلامی  تحریک مزاحمت ‘حماس’ کی قیادت کے ساتھ موجودہ صورت حال اور اسرائیل کے ساتھ کشیدگی روکنے پر بات چیت کے لیے غزہ پہنچا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مصری وفد نے فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کے لیے ہونے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق مصری انٹیلی جنس حکام پر مشتمل وفد اسرائیل کے زیرکنٹرول بیت حانون گذرگاہ سے غزہ پہنچا۔ جرمن نیوز ایجنسی کے مطابق مصری وفد چند گھنٹے غزہ میں رکا اور پھر وہاں سے واپس چلا گیا ہے۔ بعد ازاں وفد واپس چلا گیا۔

قبل ازیں ستمبر میں مصری وفد نے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا تھا۔ اس وقت غزہ کی پٹی کی سرحد پر اسرائیل اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان کشیدگی پائی جا رہی تھی۔

غزہ کی پٹی میں سنہ 2007ء میں حماس کے اقتدار میں آنے کے بعد اسرائیل کے ساتھ کئی بار کشیدگی پیدا ہو چکی ہے۔ مصر ہر بار فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کے لیے مفاہمتی کردار ادا کرتا رہا ہے۔ مصر کی کوششوں سے اسرائیل نے غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی میں نرمی کی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی