اسرائیل کی فوجی عدالت نے زیرحراست ایک فلسطینی رہ نما اور تحریک فتح کے رکن کی انتظامی قید میں تیسری بار پانچ ماہ کی توسیع کی ہے۔
اسرائیل کی عوفر فوجی عدالت کی طرف سے اریحا گورنری میں تحریک فتح کے سیکرٹری جنرل نائل ابو العسل کی انتظامی قید میں تیسری بار توسیع کی ہے۔
اسیران مرکز کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو عسل کو عقبہ جبر کو 24 فروری 2020ء کو ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد انہیں ‘عوفر’ حراستی مرکز منتقل کیا گیا۔ 10 روز کے بعد بغیر کسی الزام کے 5 ماہ انتظامی قید کی سز سنائی گئی۔ پانچ ماہ پورے ہونے کے بعد اس کی مدت حراست پوری ہونے کے مزید پانچ ماہ قید کی سز اسنائی گئی اور اب تیسری بار انتظامی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔