جمعه 09/می/2025

ممتاز فلسطینی دانشور فرج عبدالحسیب کا کرونا سے انتقال

جمعرات 10-دسمبر-2020

گذشتہ روز فلسطین کے ممتاز دانشور اور کالم نگار فرج عبدالحسیب کرونا کے باعث دم توڑ گئے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فرج عبدالحسیب غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے نواحی علاقے کفر مالک کے رہائشی تھے اور گذشتہ کچھ  روز سے کرونا کے باعث اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

فرج عبدالحسیب بیت المقدس کے آرٹ اینڈ لٹریچر مرکز کی انتظامی کمیٹی کے مستقل رکن تھے اور گذشتہ 15 سال سے رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے تھے۔

انہوں نے کئی سال تک ادب بیت المقدس جریدے کی ادارت کی  ذمہ داریاں انجام دیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی دوسرے جراید کی بھی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں۔

مختصر لنک:

کاپی