چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض اسرائیل نے 30 ملین ڈالر کی رقم فلسطینی اتھارٹی کو منتقل کر دی

بدھ 9-دسمبر-2020

فلسطینی اتھارٹی نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے گذشتہ ایک سال سے روکی گئی ٹیکسوں کی واجب الادا رقم میں 99 ملین شیکل فلسطینی اتھارٹی کو منتقل کر دیے ہیں۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 30 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے۔

فلسطینی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی وزارت خزانہ کو اسرائیلی وزارت خزانہ کی طرف سے 99 ملین شیکل کی رقم منتقل کردی گئی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسے اسرائیل کی طرف سے ملنے رقم اور عالمی امداد کے باوجود 70 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے بجٹ خسارے کا سامنا ہے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل عن قریب 10 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کی رقم فلسطینی اتھارٹی کو منتقل کرے گی۔

گذشتہ جمعرات کو اسرائیل بے 3 ارب 70 کروڑ شیکل کی رقم فلسطینی اتھارٹی کو منتقل کی گئی۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم ایک ارب 15 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی