چهارشنبه 30/آوریل/2025

یورپی یونین کا غزہ کے علاقے میں کرونا ویکسین فراہم کرنے کا وعدہ

بدھ 9-دسمبر-2020

فلسطینی علاقوں میں یورپی یونین کے نمائندے سوین کوہن وان برگڈورف نے غزہ میں خاص طور پر طبی سہولیات کے لیے کام کرنے والے افراد کے لیے  کرونا ویکسین پہنچانے کا وعدہ کیا ہے۔

کل منگل کو غزہ میں یورپی یونین کے نمائندوں کے ہمراہ دورے کے موقع پر برگ ڈورف نے کہا کہ ہم فلسطینی مقصد کے لیے اپنی مدد کی پیش کش کرنے آئے ہیں اور ہم فلسطینی استحکام کے حصول کے لیے پوری کوشش کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ ہم غزہ کو فلسطین کا اٹوٹ انگ سمجھتے ہیں۔

یورپی عہدیدار نے غزہ میں ہر فرد کی زندگی یقینی بنانے اور انسانی حقوق اور تعلیم کے حق کو فروغ دینے پر زور دیا۔

کل فلسطینی اتھارٹی کے لیے یورپی یونین کے سفارت کاروں مشن کا وفد کرونا وبائی امراض کے تناظر میں غزہ کی  پٹی میں صحت کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے غزہ پہنچا۔

وفد نے یورپی ہسپتال کا دورہ کیا جہاں پر کرونا کے متاثرہ مریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔

"یورپی یونین” کے دفتر نے پیر کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا تھا یہ دورہ فلسطینی آبادی سے اظہار یکجہتی کرنے  اور کرونا نمٹنے میں فلسطینی انتظامیہ کی مدد کرنے کے زمرے میں آتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی