دوسری سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس کی طرح ویڈیو شیئرنگ یوٹیوب بھی ان جارحانہ تبصروں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے، جو ویڈیوز کے نیچے نظر آتے ہیں۔ اس ضمن میں یوٹیوب نے ایک نئی خصوصیت کے اجرا کا اعلان کیا ہے۔
"یوٹیوب” نے اپنے بلاگ پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ اس نے ایک نئی خصوصیت متعارف کروائی ہے جس میں وہ صارفین کو متنبہ کریں گے جب وہ یہ تبصرہ شائع کریں گے تو یہ سوچیں کہ اگر ان کا یہ تبصرہ دوسرے لوگوں کے لیے ناگوار ہوسکتا ہے تو وہ اس کی اشاعت سے قبل سوچیں۔
یوٹیوب کا کہنا ہے کہ نیا آلہ صارفین کو تبصرے شائع کرنے سے نہیں روک سکے گا۔ تاہم انہیں یہ اختیار دے گا کہ آیا وہ کسی کی دل آزاری پر مبنی تبصرہ شائع نہیں کریں گے۔ کمنٹس لکھتے ہوئے صارفین کو ایک آپشن دیکھنے کو ملےگا جس میں ان سے کہا جائے گا کہ آیا وہ اپنا یہ تبصرہ ہرصورت میں شائع کریں گے یا نہیں۔
یوٹیوب نے وضاحت کی جب انتباہی جملہ ظاہر ہوتا ہے تو صارف تبصرہ شائع کر سکتا ہے۔