چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کی فوجی عدالت سے فلسطینی خاتون کو 22 ماہ قید اور جرمانے کی سزا

منگل 8-دسمبر-2020

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیر حراست فلسطینی خاتون ایمان الاعور کو 22 ماہ قید اور 20 ہزار شیکل کی سزا کا حکم دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس کے علاقے سلوان سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ ایمان الاعور کو اسرائیلی فوج نے کچھ عرصہ پیشتر حراست میں لیا تھا۔

اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس حکام نے ایمان پر فلسطینی قیدیوں کے ساتھ معاونت کا الزام عاید کیا ہے۔ خیال رہے کہ ایمان الاعور کا بیٹا محمد الاعور اور شوہر عبدالمنعم الاعور بھی اسرائیلی جیل میں قید ہیں۔

ایمان الاعور کو اسرائیلی فوج نے 17 جون 2020ء‌کو بیت المقدس سے حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری کے بع اسے ہاتھ پائوں باندھ کر المسکوبیہ حراستی مرکز منتقل کیا گیا۔

حراستی مرکز میں اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی