پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی، القدس سے نوجوان عالم دین گرفتار

پیر 7-دسمبر-2020

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران نوجوان عالم دین الشیخ رافت نجیب کو حراست میں لینے کے بعد پرانے بیت المقدس میں قائم ایک حراستی مرکز منتقل کر دیا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے الشیخ نجیب کی گرفتاری کے لیے بیت المقدس میں الواد کالونی میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔ انہیں حراست میں لینے کے بعد پرانے بیت المقدس میں واقع ایک حراستی مرکز میں ڈال دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ الشیخ نجیب کو اسرائیلی ریاست نےدو ماہ قبل مسجد اقصیٰ سے پانچ ماہ کے لیے بے دخل کردیا تھا۔

یہ پہلا موقع نہیں‌ کہ قابض صہیونی فوج نے کسی فلسطینی دینی شخصیت کو گرفتار کیا ہے یا انہیں مسجد اقصیٰ سے بے دخل کیا گیا ہے۔ اس طرح کے واقعات اب روز کا معمول بن چکے ہیں اور اسرائیلی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسجد اقصیٰ میں گھس کر فلسطینیوں کو عبادت کے حق سے محروم کررہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی