نابلس شہر کے جنوب میں بیتا قصبے میں قابض صہیونی فوجیوں کے پر تشدد جھڑپوں کے دوران اشک آور گیس کی وجہ سے چار فلسطینی شہری زخمی ہو گءے۔
مقامی ذرائع کے مطابق جھڑپیں اس وقت شروع ہوءیں جب بڑی تعداد میں صہیونی فوجیوں نے قصبے پر ہلہ بولا ایک گھر میں توڑ پھوڑ کی اور اسکے شہریوں سے پوچھ گچھ کی۔
عینی شاہدین کے مطابق قابض صہیونی فوجیوں نے قصبے کے اردگرد کے کچھ گھروں کی چھتوں پر قبضہ کیا اور مقامی نوجوانوں پر ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولیاں اور اشک آور گیس کے گولے پھینکے۔
ربڑ کی گولیوں سے چار نوجوان زخمی ہوءے اور اشک آور گیس کی وجہ سے درجنوں شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جنہیں موقع پر ہی طبی امداد مہیا کی گءی۔