یکشنبه 11/می/2025

العیسویہ میں اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی بچہ زخمی

پیر 7-دسمبر-2020

مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں اسرائیلی پولیس فورس نے العیسوویہ ضلع  پر ہلہ بولا جس کے بعد اسرائیلی فائرنگ سے ایک فلسطینی بچے کی آنکھ  بری طرح زخمی ہوگی۔

مقامی ذرائع کے مطابق ایک بچہ جسکی شناخت عمر احمد کے نام سے ہوءی العیسویہ میں اپنے گھر کے سامنے موجودگی کے دوران آنکھ میں ربڑ کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں پولیس فورس نے العیسویہ پر ہلہ بولا اور مقامی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں ہوءیں۔

ضلع میں کارواءی کے دوران صہیونی پولیس نے مرکزی سڑک کو بند کر دیا اور الاربعین مسجد کے قریب عارضی چوکی قاءم کی۔

اسرائیلی پولیس فورس کئی مہینوں سے العیسویہ کے سیکڑوں  باشندوں کو حراست میں لے رہی ہے  اور اسکے علاوہ کءی اقدامات کر رہی ہے جن میں  گھروں کو مسمار کرنے کے احکامات پیش کرنا  سڑکوں کو روکنا اور اشتعال انگیزی اور تشدد کی مختلف کارروائیوں کا ارتکاب کرنا۔

مختصر لنک:

کاپی