ہفتے کی شام جنوبی ترکی اور فلسطین کےبعض علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خبر رساں اداروں کےمطابق وسطی اور مشرقی فلسطین میں درمیانے درجے کے زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
ادھر گرکی کے ادارہ برائے حادثات’آفا’ کے مطابق ریختر اسکیل پر پانچ اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز انطالیہ ریاست میں غازی پاشا کا علاقہ بتایا جاتا ہے۔
زلزلے کا مرکز سطح سمندر سے 77اعشاریہ 58 کلو میٹر زیرزمین بتایا جاتا ہے۔ زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
خیال رہے کہ جنوبی ترکی کے علاقوں کو زلزلوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ یہاں پر 80 سے 150 کے کلو میتر زیرزمین اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے فلسطین، مصر، لبنان اور شام میںبھی محسوس کئے گئے۔